کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
کانگریس کے ان لیڈروں نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں
ذیلی عدالت کی طرف سے انہیں طلب کئے جانے کے حکم کو ہائی کورٹ کی طرف سے درست قرار دیئے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ان سبھوں نے ہائی کورٹ سے سمن حکم کو منسوخ کئے جانے کی درخواست کی تھی لیکن وہاں سے انہیں راحت نہیں ملی تھی